کتب حدیث › مختصر صحيح مسلم › ابواب › باب: قیامت تک گھوڑوں کی پیشانی میں خیر و برکت موجود ہے ۔
❮
❯
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھوڑے کی پیشانی کے بال انگلی سے مل رہے تھے اور فرماتے تھے کہ گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک برکت بندھی ہوئی ہے یعنی ثواب اور غنیمت ( دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1105
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : گھوڑوں کی پیشانیوں میں برکت ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1106