حدیث نمبر: 969
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنے ہمسایہ کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے ( گاڈر ، شہتیر رکھنے ) سے منع نہ کرے ( کیونکہ یہ مروت کے خلاف ہے اور اپنا کوئی نقصان نہیں بلکہ اگر ہمسایہ ادھر چھت ڈالے تو دیوار کی حفاظت ہے ) ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ( لوگوں سے ) کہتے تھے کہ میں دیکھتا ہوں کہ تم اس حدیث سے دل چراتے ہو ، اللہ کی قسم میں اس کو تم لوگوں میں بیان کروں گا ۔