حدیث نمبر: 968
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفعہ کا ہر اس مشترک مال میں حکم کیا جو بٹا نہ ہو ( وہ ) زمین ہو یا باغ ۔ ایک شریک کو درست نہیں کہ دوسرے شریک کو اطلاع دئیے بغیر اپنا حصہ بیچ ڈالے پھر دوسرے شریک کو اختیار ہے چاہے لے اور چاہے نہ لے ۔ اب اگر بغیر اطلاع کے بیچ ڈالے ۔ تو وہ شریک زیادہ حقدار ہے ( غیر شخص سے اسی دام کو خود لے سکتا ہے ) ۔