کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: طاقتور کا قرض ادا کرنے میں دیر کرنا ظلم ہے اور حوالہ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 962
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مالدار ہو ( یعنی اتنا کہ قرض ادا کرنے کی طاقت رکھتا ہو ) اس کا قرض کے ادا کرنے میں دیر کرنا ظلم ہے اور جب تم میں سے کوئی مالدار پر لگا دیا جائے تو اس کا پیچھا کرے ۔ ( یعنی مالدار قرض دینے کا ذمہ اٹھا لے تو قبول کر لینا چاہئے اور اس سے تقاضا کرنا چاہئے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 962