کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قرض میں سے کچھ معاف کر دینا ۔
حدیث نمبر: 961
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ابن ابی حدرد سے مسجد میں اپنے قرض کا تقاضہ کیا تو دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں ، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرے کا پردہ اٹھایا اور باہر نکل کر ان کے پاس آئے اور پکارا کہ اے کعب بن مالک ! وہ بولے کہ یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ آدھا قرضہ معاف کر دے تو سیدنا کعب نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں نے معاف کیا ۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن ابی حدرد سے فرمایا کہ اٹھ اور اس کا قرضہ ادا کر دے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 961