کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جس نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اس سے بہتر دیدے اور تم میں سے بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادائیگی کرے ۔
حدیث نمبر: 957
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرض تھا ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سختی سے ادائیگی کا کہا تو صحابہ نے اس کو سزا دینے کا قصد کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقیناً جس کا حق ہے اس کو کچھ کہنا جائز ہے ( یہ اخلاق دلیل ہیں نبوت کے ) ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو ایک اونٹ خرید کر دو ۔ انہوں نے کہا ہمیں تو اس کے اونٹ سے بہتر ملتا ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہی خرید کر دو کیونکہ تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو قرض کو اچھی طرح ادا کریں ۔