کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سونے کی بیع سونے کے ساتھ ، چاندی کی بیع چاندی کے ساتھ ، گندم کی بیع گندم کے ساتھ اور ہر اس چیز کی بیع جس میں سود ہو برابر برابر اور دست بدست جائز ہے ۔
حدیث نمبر: 949
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سونے کو سونے کے بدلے میں ، چاندی کو چاندی کے بدلے میں ، گندم کو گندم کے بدلے میں ، ” جو “ کو ” جو “ کے بدلے میں ، کھجور کو کھجور کے بدلے میں اور نمک کو نمک کے بدلے میں برابر برابر ٹھیک ٹھیک دست بدست ( ہو تو جائز ہے ) پھر جب قسم بدل جائے ( مثلاً گندم کے بدلے جو ) تو جس طرح چاہے ( کم و بیش ) بیچو مگر دست بدست ہونا ضروری ہے ۔