حدیث نمبر: 946
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیوع میں فریب دیا جاتا ہے ، تو آپ نے اس کو فرمایا کہ جب تو بیع کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے ( یعنی مجھ سے فریب نہ کرو یا اگر تو فریب کرے گا تو وہ مجھ پر لازم نہ ہو گا ) پھر جب وہ بیع کرتا تو یہی کہتا ( مگر ” لاخلابۃ “ کے بدلے اس کی زبان سے ” لا خیابۃ “ نکلتا کیونکہ وہ ” لام “ نہیں بول سکتا تھا ) ۔