کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اسی سے متعلق اور خریدوفروخت میں سچائی اور حقیقت حال کے بیان کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 945
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بائع اور مشتری دونوں کو جب تک جدا نہ ہوں ( سودا ختم کر دینے کا ) اختیار ہے ۔ پھر اگر وہ دونوں سچ بولیں گے اور بیان کر دیں گے ( جو کچھ عیب ہے چیز میں یا قیمت میں ) تو ان کی بیع میں برکت ہو گی اور جو جھوٹ بولیں گے اور ( عیب کو ) چھپائیں گے تو ان کی بیع کی برکت مٹا دی جائے گی ۔ ( ان کی تجارت کو کبھی فروغ نہ ہو گا ۔ حقیقت میں ، تجارت ہو یا زراعت یا ملازمت ، ایمانداری اور راست بازی وہ چیز ہے جس کی وجہ بدولت ہر کام میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس نقصان ہی نقصان ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 945