حدیث نمبر: 944
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جب دو آدمی خریدوفروخت کریں تو ہر ایک کو جدا ہونے سے پہلے ( معاملہ توڑ ڈالنے کا ) اختیار ہے جب تک ایک جگہ رہیں ۔ یا ایک دوسرے کو ( معاملہ کے نافذ کرنے کا اور بیع کے پورا کرنے کا ) اختیار دے ۔ اب اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دیا ( اور کہا کہ وہ بیع کو نافذ کر دے ) پھر دونوں نے اس پر بیع کر لی ، تو بیع لازم ہو گئی ۔ اور جو دونوں بیع کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بیع کو فسخ نہیں کیا ، تب بھی بیع لازم ہو گئی ۔