حدیث نمبر: 942
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواروں سے ( جو مال لے کر آئیں ) آگے جا کر ملاقات کرنے سے اور شہری کو باہر ( سے آنے ) والے کا مال بیچنے سے منع کیا ۔ طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ شہری کو دیہاتی کی بیع سے کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے کہا کہ شہر والے کو نہیں چاہئے کہ باہر ( سے آنے ) والے کا ( مال بکوانے میں ) دلال بنے ( بلکہ اس کو خود بیچنے دے ) ۔