حدیث نمبر: 941
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سودا بیچنے والوں سے ( آگے جا کر مت ملو ) ( جب تک وہ بازار میں نہ آئیں اور مال والوں کو بازار کا بھاؤ معلوم نہ ہو ) اگر کوئی آگے جا کر ملے اور مال خرید لے اور پھر مال کا مالک بازار میں آئے ( اور بھاؤ کے دریافت میں معلوم ہو کہ اس کو نقصان ہوا ہے ) ، تو اس کو اختیار ہے ( چاہے تو بیع فسخ کر سکتا ہے ) ۔