کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بیع ” ملامسہ “ اور ” منابذہ “ منع ہے ۔
حدیث نمبر: 938
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو قسم کی بیع اور دو قسم کے لباس سے منع فرمایا ۔ بیع ملامسہ اور منابذہ سے منع کیا ۔ اور بیع ملامسہ یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے کا کپڑا اپنے ہاتھ سے چھوئے رات یا دن کو اور نہ الٹے مگر اسی لئے یعنی بیع کے لئے ۔ اور منابذہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنا کپڑا دوسرے کے کپڑے کی طرف پھینک دے ، اور دوسرا اپنا کپڑا اس کی طرف پھینک دے اور یہی ان کی بیع ہو ۔ بغیر دیکھے اور بغیر رضامندی کے اظہار کے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 938