حدیث نمبر: 931
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جس سال مکہ فتح ہوا ، انہوں نے مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب ، مردار ، سور اور بتوں کی بیع کو حرام کر دیا ہے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مردار کی چربی کا کیا حکم ہے ؟ کیونکہ یہ کشتیوں میں لگائی جاتی ہے اور کھالوں میں ملی جاتی ہے اور لوگ اس سے روشنی کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہیں وہ حرام ہے ۔ پھر اسی وقت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ کرے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام کیا ( یعنی اس کا کھانا ) تو انہوں نے اس کو پگھلایا پھر بیچ کر اس کی قیمت کھائی ۔