کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس کا کھانا حرام ہے اس کی بیع حرام ہے ۔
حدیث نمبر: 929
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا سمرہ رضی اللہ عنہ پر اللہ کی مار ! کیا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر لعنت کی ( اس وجہ سے کہ ) ان پر چربی کا کھانا حرام ہوا تو انہوں نے اسے پگھلایا اور بیچ دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 929