حدیث نمبر: 915
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے پہلے ( یعنی جب تک آفت وغیرہ سے پاک نہ ہو جائیں ) منع کیا ( یا یہ کہا کہ ) ہمیں منع کیا پھلوں کے بیچنے سے جب تک وہ ( کسی آفت وغیرہ سے ) پاک نہ ہو جائیں ۔
حدیث نمبر: 916
ابوعبداللہ آصف
´ابوالبختری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں کی بیع ( یعنی ان کے پھلوں کو بیچنے ) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی بیع سے ( اس وقت تک ) منع کیا ہے جب تک کہ وہ کھائے جانے یا کھلائے جانے اور کاٹ کر رکھنے کے لائق نہ ہو ۔ ( راوی کہتے ہیں میں نے ) کہا کہ ” یوزن “ سے کیا مراد ہے ؟ تو ان کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ کاٹ کر محفوظ رکھنے کے قابل ہو جائے ۔