حدیث نمبر: 913
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عدی میں سے ایک شخص کو خیبر کا عامل بنایا تو وہ جنیب ( ایک عمدہ قسم کی ) کھجور لے کر آیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا خیبر میں سب کھجور ایسی ہی ہوتی ہے ؟ وہ بولا نہیں اللہ کی قسم یا رسول اللہ ! ہم یہ کھجور ( ملی جلی ) کھجور کے دو صاع دے کر ایک صاع خریدتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا مت کرو بلکہ برابر برابر لو ، یا ایک کو بیچ کر اس کی قیمت کے بدلے دوسری خرید لو اور ایسے ہی اگر تول کر بیچو تو بھی برابر برابر فروخت کرو ۔