کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ڈھیر کئے مال کو خریدنے کے بعد ( آگے بیچنے کے لئے ) اس کی جگہ تبدیل کرنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 911
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اناج خریدے پھر اس کو نہ بیچے ، جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لے ۔ اور ہم اناج کو سواروں سے ڈھیر لگا کر خریدا کرتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس ڈھیر کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے سے پہلے بیچنے سے منع فرما دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 911