کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قبضہ کر لینے سے پہلے گندم کی بیع منع ہے ۔
حدیث نمبر: 909
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اناج خریدے پھر اس کو ( اس وقت تک ) نہ بیچے جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لے ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں ہر چیز کو اسی پر خیال کرتا ہوں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 909
حدیث نمبر: 910
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ( مدینہ کے عامل ) مروان بن الحکم سے کہا کہ تو نے سود کی بیع کو درست کر دیا ؟ مروان نے کہا کہ کیوں میں نے کیا کیا ؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تو نے سند ( رسید ) کی بیع جائز رکھی ، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اناج کی بیع کرنے سے منع کیا جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لیا جائے ۔ تب مروان نے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کو سند ( رسید ) بیع سے منع کر دیا ۔ ( راوی حدیث ) سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے چوکیداروں کو دیکھا کہ وہ ان سندوں کو لوگوں سے چھین رہے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 910