حدیث نمبر: 908
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنے غلام کو گندم کا ایک صاع دے کر بھیجا اور کہا کہ اس کو بیچ کر جو لے آ ۔ وہ غلام لے کر گیا اور ایک صاع اور کچھ زیادہ ” جو “ لے آیا ۔ جب معمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کو خبر کی تو معمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تو نے ایسا کیوں کیا ؟ جا اور واپس کر دے ۔ اور مت لے مگر برابر برابر ۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اناج ، اناج کے بدلے برابر برابر بیچو اور ان دنوں ہمارا اناج جو تھا لوگوں نے کہا جو اور گیہوں میں تو فرق ہے ( اس لئے کمی بیشی جائز ہے ) ، تو انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں دونوں ایک جنس کا حکم نہ رکھتے ہوں ۔