کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اقدس میں تین طلاق کا بیان ۔
حدیث نمبر: 850
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور سیدنا ابوبکر کے دور خلافت اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں بھی ( پہلے ) دو برس تک ایسے تھا کہ جب کوئی یکبارگی تین طلاق دیتا تھا تو وہ ایک ہی شمار کی جاتی تھی ۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ لوگوں نے جلدی کرنا شروع کی اس بات میں جس میں انہیں مہلت ملی ہے ، پس اگر ہم اس کو جاری کر دیں تو مناسب ہے ۔ پھر انہوں نے جاری کر دیا ( یعنی یہ حکم دیدیا کہ جو کوئی یکبارگی تین طلاق دے تو تینوں واقع ہو جائیں گی ) ۔