کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سب روزوں سے افضل روزہ داوؤد علیہ السلام کا روزہ ہے کہ ایک دن روزہ اور ایک دن افطار ۔
حدیث نمبر: 629
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ روزہ سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ ، اور سب سے پسندیدہ نماز داؤد علیہ السلام کی ہے ۔ ( سیدنا داؤد علیہ السلام ) آدھی رات تک سوتے تھے اور تہائی حصہ قیام کر کے ( یعنی تہجد پڑھ کر ) رات کے چھٹے حصہ میں پھر سو جاتے تھے ۔ اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے ۔