کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہر ماہ تین دن روزے رکھنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 627
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ معاذہ العدویہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ میں تین روزے رکھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ۔ پھر پوچھا کہ کن دنوں میں ( روزے رکھتے تھے ؟ ) انہوں نے کہا کہ کچھ پرواہ نہ کرتے ، کسی بھی دن روزہ رکھ لیتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 627