حدیث نمبر: 625
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی شخص صرف جمعہ کے دن کا روزہ ( خاص کر کے ) نہ رکھے ، مگر یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھے ۔
حدیث نمبر: 626
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی شخص جمعہ کی رات کو سب راتوں میں جاگنے اور نماز کے ساتھ خاص کرے اور نہ اس کے دن ( یعنی جمعہ ) کو سب دنوں میں سے روزے کے لئے خاص کرے مگر یہ کہ وہ ہمیشہ ( کسی خاص تاریخ میں مثلاً ہر ماہ کی پہلی یا آخری تاریخ وغیرہ میں ) روزہ رکھتا ہو اور اس میں جمعہ آ جائے ۔