حدیث نمبر: 622
ابوعبداللہ آصف
´ابوعبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ` میں عید میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر ہوا ، آپ آئے اور نماز پڑھی ۔ پھر فارغ ہوئے اور لوگوں پر خطبہ پڑھا اور کہا کہ یہ دونوں دن ایسے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ( دونوں دنوں ) میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ۔ ایک دن رمضان کے بعد تمہارے افطار کا ہے اور دوسرا وہ دن جس میں اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو ۔