کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: شعبان کے پہلے پندرہ دنوں میں روزہ رکھنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 617
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یا کسی دوسرے سے فرمایا کہ کیا تم نے شعبان کے شروع میں کچھ روزے رکھے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم افطار کر لو تو دو دن روزہ رکھو ۔ ( یعنی جب رمضان کے مہینے سے فارغ ہو جاؤ تو دو روزے رکھنا )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 617