کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عاشورہ کے کون سے دن روزہ رکھے ؟
حدیث نمبر: 612
ابوعبداللہ آصف
´حکم بن اعرج سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ` میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا اور وہ اپنی چادر پر زمزم کے کنارے تکیہ لگائے بیٹھے تھے ۔ پس میں نے کہا کہ مجھے عاشورہ کے روزے کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے کہا کہ جب تم محرم کا چاند دیکھو تو تاریخیں گنتے رہو ۔ پھر جب نو ( 9 ) تاریخ ہو تو اس دن روزہ رکھو ۔ میں نے کہا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 612