حدیث نمبر: 611
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` قریش زمانہ جاہلیت میں عاشورے ( دس محرم ) کے دن روزہ رکھتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس ( دن ) کے روزے کا حکم فرمایا ، یہاں تک کہ جب رمضان فرض ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہے اس دن ( عاشورہ ) کا روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے ۔