کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( وعلی الذین یطیقونہ فدیہ ) ) کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 607
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` جب یہ آیت ” جن لوگوں کو روزے کی طاقت نہیں ہے وہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا دیں “ ( البقرہ : 184 ) نازل ہوئی تو جو شخص روزہ چھوڑنا چاہتا تو چھوڑ کر فدیہ دے دیتا ، حتیٰ کہ اس کے بعد والی آیت نازل ہوئی جس سے یہ منسوخ ہو گئی ۔ ( یعنی اگر استطاعت ہو تو پھر فدیہ دے کر افطار نہیں کر سکتا ) ۔