کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سفر میں روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے ۔
حدیث نمبر: 602
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں اپنے آپ میں سفر کی حالت میں روزہ رکھنے کی قوت پاتا ہوں ، تو اگر میں ( سفر میں ) روزہ رکھوں تو کیا کچھ گناہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اللہ کی طرف سے رخصت ہے ۔ پس جس نے اس کو لیا ، اس نے اچھا کیا اور جس نے روزہ رکھنا چاہا تو اس پر گناہ نہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 602
حدیث نمبر: 603
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت گرمی کی حالت میں نکلے ، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی گرمی کی سختی کی وجہ سے اپنا ہاتھ سر پر رکھے ہوئے تھااور ہم میں سے کوئی روزہ دار نہ تھا سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 603