کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: صوم وصال ( یعنی پے در پے روزہ رکھنے ) سے ممانعت ۔
حدیث نمبر: 595
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال سے منع کیا تو ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو وصال کر لیتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کون میرے برابر ہے ؟ میں تو رات کو رہتا ہوں کہ مجھے میرا پروردگار کھلاتا ہے اور پلاتا ہے ۔ پھر بھی لوگ وصال سے باز نہ آئے ، ( یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی کمال محبت اور اطاعت تھی اور انہوں نے اس نہی کو براہ شفقت سمجھا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ ایک روز وصال کیا ، پھر دوسرے روز ( بھی وصال کیا ) پھر انہوں نے چاند دیکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر چاند نہ ہوتا تو میں زیادہ وصال کرتا ( اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا زجر و توبیخ کی راہ سے تھا ، جب وہ لوگ وصال سے باز نہ رہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 595