کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: افطار میں جلدی کرنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 593
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک افطاری میں جلدی کرینگے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 593
حدیث نمبر: 594
ابوعبداللہ آصف
´ابوعطیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ` میں اور مسروق ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور مسروق نے ان سے کہا کہ اے ام المؤمنین ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو شخص ایسے ہیں جو نیکی اور بھلائی میں کمی نہیں کرتے ، ان میں سے ایک تو اول وقت افطار کرتے ہیں اور اول وقت ہی نماز پڑھتے ہیں اور دوسرے افطار اور نماز میں دیر کرتے ہیں ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ وہ کون ہیں جو اول افطار کرتے ہیں اور اول وقت نماز پڑھتے ہیں ؟ تو ہم نے کہا کہ وہ عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ ہیں تو ام المؤمنین نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 594