کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: بیشک بلال ( رضی اللہ عنہ ) رات کو اذان دیتے ہیں ، پس تم کھاؤ اور پیو ۔
حدیث نمبر: 584
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے ۔ ایک سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور دوسرے سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ جو کہ نابینا تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال رات کو اذان دیتے ہیں ، پس تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں ۔ راوی نے کہا کہ ان دونوں کی اذان میں کچھ ( زیادہ ) دیر نہ ہوتی تھی اتنا ہی وقت تھا کہ یہ اترے اور وہ چڑھے ۔