کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سحری میں تاخیر کا بیان ۔
حدیث نمبر: 581
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کی ، پھر صبح کی نماز کے لئے کھڑے ہوئے ۔ میں ( راوی ) نے کہا کہ ( سحری اور نماز ) دونوں کے درمیان کتنی دیر ہوئی ؟ انہوں نے کہا کہ پچاس آیات کے موافق ۔ ( سحری سے فراغت اور نماز کی تکبیر کے درمیان تقریباً دس منٹ کا فاصلہ تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 581