کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مہینہ انتیس ( 29 ) کا بھی ہوتا ہے ۔
حدیث نمبر: 575
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اٹھائی کہ وہ اپنی بیویوں کے پاس ایک مہینہ تک نہ جائیں گے ( لیکن ) جب انتیس ( 29 ) دن گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح یا شام کے وقت اپنی بیویوں کے پاس گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ اے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے تو قسم اٹھائی تھی کہ آپ ہم پر ایک مہینہ تک داخل نہ ہوں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 575
حدیث نمبر: 576
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم لوگ امی ( ان پڑھ ) ہیں ، نہ لکھتے ہیں نہ حساب کرتے ہیں ۔ مہینہ تو ایسا ہوتا ہے ، ایسا ہوتا ہے ، ایسا ہوتا ہے ۔ اور تیسری بار انگوٹھا بند کر لیا اور مہینہ ایسا ہوتا ہے ، ایسا ہوتا ہے ، ایسا ہوتا ہے ۔ یعنی تیس دن پورے ہوتے ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 576