کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اوپر والا ہاتھ ( دینے والا ) نچلے ہاتھ سے بہتر ہے ۔
حدیث نمبر: 560
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( اس وقت ) منبر پر صدقہ کا اور کسی سے سوال نہ کرنے کا ذکر کر رہے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اوپر کا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور اوپر کا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے کا ہاتھ مانگنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 560
حدیث نمبر: 561
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مال مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیا ، میں نے پھر مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دیا ، میں نے پھر مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دیا ، پھر فرمایا کہ یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے ۔ پس جس نے اس کو بغیر مانگے لیا یا دینے والے کی خوشی سے لیا ( نہ کہ آپ زبردستی تقاضا کر کے لیا ) تو اس میں برکت ہوتی ہے اور جس نے اپنے نفس کو ذلیل کر کے ( یعنی سوال کر کے یا چمٹ کر ) لیا تو اس میں برکت نہیں ہوتی اور اس کا مال ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص کھاتا تو ہے لیکن سیر نہیں ہوتا اور اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 561