حدیث نمبر: 555
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انصار کے چند لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیا ۔ انہوں نے پھر مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دیا یہاں تک کہ جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا ، جب ختم ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس جو مال ہوتا ہے تو میں تم سے بچا کر نہیں رکھتا ۔ اور جو شخص سوال سے بچے اللہ تعالیٰ اسے بچاتا ہے اور جو اپنے دل کو مستغنی بےپرواہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کو مستغنی ( بےپرواہ ) کر دیتا ہے ۔ اور جو صبر کی عادت ڈالے ، اللہ تعالیٰ اس پر صبر آسان کر دیتا ہے ۔ اور کوئی عطائے الٰہی صبر سے زیادہ بہتر اور کشادگی والی نہیں ہے ۔