کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہر جوڑ پر صدقہ کے وجوب کا بیان ۔
حدیث نمبر: 546
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر آدمی کے بدن میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں ۔ سو جس نے ( ( اللہ اکبر ) ) کہا ، ( ( الحمدللہ ) ) کہا ، ( ( لا الٰہ الا اللہ ) ) کہا ، ( ( سبحان اللہ ) ) کہا ، ( ( استغفراللہ ) ) کہا ، پتھر لوگوں کی راہ سے ہٹا دیا یا کوئی کانٹا یا ہڈی راہ سے ہٹا دی یا اچھی بات سکھائی یا اس کا حکم دیا ، یا بری بات سے روکا تو یہ تین سو ساٹھ جوڑوں کی گنتی کے برابر ہے ( یعنی شکر ادا کرنے کے برابر ہے ) اور اس دن وہ اس حال میں چل رہا ہوتا ہے کہ وہ اپنی جان کو جہنم سے آزاد کروا چکا ہوتا ہے ۔ ابوتوبہ نے اپنی روایت میں یہ بھی کہا کہ وہ اسی حال میں شام کرتا ہے ( کہ وہ جہنم سے آزاد ہوتا ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 546