کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( الذین یلمزون المطوعین ) ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 542
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں صدقہ کا حکم دیا گیا ، اور ہم بوجھ ڈھویا کرتے تھے ۔ سیدنا ابوعقیل رضی اللہ عنہ نے آدھا صاع صدقہ دیا ( یعنی سوا سیر ) ، اور ایک شخص نے اس سے زیادہ دیا ۔ تو منافق کہنے لگے کہ اللہ کو اس کے صدقہ کی کچھ پرواہ نہیں ہے اور اس دوسرے نے تو صرف دکھانے کو ہی صدقہ دیا ہے ۔ پھر یہ آیت اتری کہ ” جو لوگ طعن کرتے ہیں خوشی سے صدقہ دینے والے مومنوں کو اور ان لوگوں کو جو نہیں پاتے ہیں مگر اپنی مزدوری “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 542