کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تندرست و حریص ہونے کی صورت میں صدقہ کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 538
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! افضل اور ثواب میں بڑا صدقہ کون سا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو صدقہ دے اور تو تندرست اور حریص ہو ، محتاجی کا خوف کرتا ہو اور امیری کی امید رکھتا ہو ۔ اور تو یہاں تک صدقہ دینے میں دیر نہ کرے کہ جب جان ( حلق یعنی ) گلے میں آ جائے تو کہنے لگے کہ یہ فلاں کا ہے ، یہ مال فلاں کو دو اور وہ تو خود اب فلاں کا ہو چکا ( یعنی تیرے مرتے ہی وارث لوگ لے لیں گے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 538