حدیث نمبر: 535
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم کا ذکر فرمایا اور ناپسندیدگی سے منہ دوسری طرف پھیر لیا ۔ پھر فرمایا کہ آگ ( جہنم کی آگ ) سے بچو ۔ پھر ناپسندیدگی سے منہ پھیر لیا ، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ( نار جہنم ) کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم سے بچو ( اگر جہنم سے بچنے کے لئے کوئی اور چیز نہ ہو تو ) کھجور کے دانے کا ایک حصہ ہی ہو ( وہی صدقہ کر کے بھی بچنا پڑے تو بچ جاؤ ) ۔ اگر کسی کو یہ بھی نہ ملے تو اچھی بات ہی کہہ کر ( ہی جہنم کی آگ سے بچو ) ۔