کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: فوت شدہ والدہ کی طرف سے صدقہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 532
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک شخص آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری ماں فوراً مر گئی اور وصیت نہ کرنے پائی ، اگر بولتی تو صدقہ دیتی ۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ دوں تو اسے ثواب ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 532