کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: صدقہ فطر ، کھانے ، پنیر اور منقہ ( خشک انگور ) سے ادا کرنا ۔
حدیث نمبر: 521
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں صدقہ فطر ہر چھوٹے بڑے ، آزاد اور غلام کی طرف سے ایک صاع گندم یا ایک صاع پنیر یا ’ جو ‘ یا کھجور یا انگور نکالتے تھے پھر جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ حج کو یا عمرہ کو آئے تو لوگوں سے منبر پر ( کھڑے ہو کر ) وعظ کیا اور اس میں کہا میرا خیال ہے کہ شام کی گندم کے دو مد ( یعنی نصف صاع ) ایک صاع کھجور کے برابر ہوتا ہے ۔ ( یعنی قیمت میں ) سو لوگوں نے اس کو لے لیا ۔ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تو وہی نکالتا رہوں گا جو نکالتا تھا ( یعنی ایک صاع ) جب تک جیوں گا ۔ ( سبحان اللہ یہ اتباع تھا حدیث کا اور نفرت تھی رائے اور قیاس سے ) ۔