حدیث نمبر: 511
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ مال بانٹا تو میں نے عرض کیا یہ یا رسول اللہ ! فلاں کو دیجئیے کہ وہ مومن ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یا وہ مسلمان ہے ۔ میں نے تین بار یہی کہا کہ وہ مومن ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار یہی فرمایا کہ ” یا مسلمان ہے “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں ایک شخص کو دیتا ہوں حالانکہ دوسرے کو اس سے زیادہ چاہتا ہوں اس ڈر سے ( اس شخص کو دیتا ہوں ) کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کو اوندھے منہ جہنم میں نہ گرا دے ۔