حدیث نمبر: 501
ابوعبداللہ آصف
´ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ( یمن کی طرف حاکم کر کے ) بھیجا تو فرمایا : تم کچھ اہل کتاب لوگوں سے ملو گے تو ان کو اس بات کی گواہی کی طرف بلانا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کا بھیجا ہوا ہوں ، اگر وہ اس کو مان لیں تو ان کو یہ بات بتلانا کہ اللہ نے ہر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں ۔ اگر وہ اس بات کو مان لیں تو ان کو یہ بات بتلانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے ، جو ان کے مالداروں سے لے کر پھر انہی کے فقیروں اور محتاجوں کو دی جائے گی ۔ اگر وہ اس بات کو مان لیں تو آگاہ رہو کہ ان کے عمدہ مال نہ لینا ( یعنی زکوٰۃ میں متوسط جانور لینا ، عمدہ دودھ والا اور پر گوشت فربہ چھانٹ کر نہ لینا ) اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ مظلوم کی بددعا اور اللہ کے درمیان کوئی روک نہیں ۔