حدیث نمبر: 392
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن سیرین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ مجھے صبح کی نماز سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں بتلائیے ، کیا میں ان میں طویل قرآت کروں ؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دو دو رکعت پڑھا کرتے تھے اور وتر ایک رکعت پڑھتے تھے ۔ ( ابن سیرین ) کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں یہ نہیں پوچھتا ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم موٹے آدمی ہو ( یعنی موٹی عقل والے ہو کہ بات کے درمیان ہی میں بول اٹھے ) کیا تم مجھے ( پوری ) حدیث بیان کرنے کی فرصت نہیں دیتے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دو دو رکعت پڑھتے تھے ، اور ایک وتر ادا کرتے تھے اور دو رکعت صبح کی فرض نماز سے پہلے ایسے وقت پڑھتے کہ تکبیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں ہوتی ( یعنی تکبیر کے وقت پڑھتے اور ظاہر ہے کہ اس وقت جو نماز ہو گی نہایت خفیف ہو گی ) ۔