کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رات کے آخری حصہ میں دعا اور ذکر کی ترغیب اور اس میں دعا کی قبولیت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 389
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب اول تہائی رات گزر جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ہر رات کو آسمان دنیا کی طرف اترتا ہے اور فرماتا : ” میں بادشاہ ہوں “ ” میں بادشاہ ہوں “ ، کون ہے جو مجھ سے دعا کرے کہ میں قبول کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے دوں ؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے کہ میں اسے بخش دوں ؟ غرض کہ صبح روشن ہونے تک ایسا ہی فرماتا رہتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 389