کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رات میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں دعا ضرور قبول ہوتی ہے ۔
حدیث نمبر: 388
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو مسلمان آدمی اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگے ، اللہ تعالیٰ اس کو عطا کرتا ہے اور یہ ( گھڑی ) ہر رات میں ہوتی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 388