کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: شیطان کی گرہ کیسے کھلتی ہے ؟
حدیث نمبر: 387
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ` تم میں سے ( جب کوئی سو جاتا ہے ) تو شیطان ہر ایک کی گردن پر تین گرہیں لگاتا ہے ۔ ہر گرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی رات بہت ہے ۔ پھر جب کوئی جاگا اور اس نے اللہ کو یاد کیا تو ایک گرہ کھل گئی ۔ اور جب وضو کیا تو دو گرہیں کھل گئیں ۔ اور جب نماز پڑھی تو سب گرہیں کھل گئیں ۔ پھر وہ صبح کو ہشاش بشاش خوش مزاج اٹھتا ہے اور نہیں تو گندہ دل سست ہو کر اٹھتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 387