کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پوری رات سونے کی کراہیت کہ اس میں نفلی نماز نہ پڑھے ۔
حدیث نمبر: 385
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کا ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا ہے ( یعنی تہجد کو نہیں اٹھتا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے کان میں یا دونوں کانوں میں شیطان پیشاب کر جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 385